Friday, January 9, 2026

یہ کیا اُٹھا لائے ہو

 "یہ کیا اُٹھا لائے ہو؟"


یہ کیا اُٹھا لائے ہو؟

یہ کس کو مسیحا بنائے ہو؟

جسے تم نے رہبر کا نام دیا

یہ ظلمت کہاں سے اُٹھا لائے ہو؟


جس خرابات کو تم مہاتما کہتے ہو،

جس دھویں کو تم سائباں سمجھتے ہو،

وہ نفرت کی موسلا دھار ہے

یہ “مہاتما” کیوں دل میں سجائے ہو؟


نہ اس میں خوشبو ہے، نہ چراغِ امید،

نہ درد کی سچائی، نہ آنکھوں کی نمی،

پھر کس دلیل سے سر پر سجائے ہو؟

یہ خرابات کیوں ذہن میں بٹھائے ہو؟


ایک ضدی لہجہ، ایک خالی نعرہ

یہ کس کو مسیحا بنائے ہو؟

ضد کو اصول کا نام دے کر

کس انا کو تخت پر بٹھائے ہو؟


سو پوچھتا ہوں پھر سے،

تہمت پرستی کی یہ گٹھڑی

اب تم ایمان بنائے ہو؟

کیوں اسے سینے سے لگا لائے ہو؟


جو خود کو مرکزِ کائنات سمجھے،

جو اختلاف کو دشمنی جانے،

وہ رہنما نہیں، انا کا قیدی ہے،

یہ سچ تم کیوں نہ جان پائے ہو؟

-----

اسجد بخاری

۹ جنوری ۲۰۲۶

پاکستان تحریکِ انصاف: ایک مقبول تحریک، مگر کیا ایک منظم سیاسی جماعت بھی؟

پاکستان تحریکِ انصاف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کا اپنا منشور ہے، قیادت ہے اور ملک بھر میں ایک بڑی عوامی حمایت بھی موجو...