Saturday, September 2, 2023

ہوُں ساٹھ کا لیکن ابھی سٹھیایا نہیں ہُوں

ہوُں ساٹھ کا لیکن ابھی سٹھیایا نہیں ہُوں

ہر دور سے گذرا ہوُں پر پچھتایا نہیں ہُوں


اس دور میں بھی اپنے کچھ اطوار پُرانے

اب تک وہ فراموش میں کر پایا نہیں ہوُں

 

پوشیدہ رکھوں خود کو میں کیوں محتسبوں سے

میں قوم کا لُو ٹا ہُوا سرمایہ نہیں ہُوں

 

صبر سے سہَہ لیتا ہُوں جو بیتے ہے مُجھ پر

ہر گردِشِ حالات سے گھبرایا نہیں ہوُں

 

تڑپیں ہیں کچھ احباب میری باتوں کو سُن کر

حق بات ہُوں کہتا کوئی دیوانہ نہیں ہوُں

 

خاموشی سے ہر جور و ستم سہتا رہُوں کیوں؟

انسان ہوُں بے جان کوئی سایہ نہیں ہُوں

 

ہمسایئے میں رہنے کا قرینہ جو نہ جانے

خوش ہُوں کہ اُس شخص کا ہمسایہ نہیں ہُوں

 

پھیلانا ہے روشنیِ سچ کی میری فطرت

تابندہ ہُوں آج تک گہنایا نہیں ہُوں

 

اسجد یہی کہتا ہے کہ جو مقبول وہاں ہو

اُس سجدے میں سر اب بھی جھُکاپایا نہیں ہُو

 

Asjad Bukhari 2022

ON YouTube

 


شام پر باغیوں کا قبضہ اور بعث پارٹی کا خاتمہ

پاکستان کی اسلامسٹ سُنی ملائیت شام کی خانہ جنگی اور اب باغیوں کے مکمل کنٹرول کو صرف شیعہ سُنی تنازعہ کی نظر سے دیکھ رہی ہے، جبکہ اسکے پیچھے ...